How to Get Healthy and Peaceful Sleep Married Couple Tips for Healthy Life |
جو شادی شدہ جوڑے روزانہ یہ کام کرتے ہیں انہیں سب سے بہترین نیند آتی ہے‘ سائنسدانوں نے شادی شدہ افراد کو بڑی خوشخبری سنادی
ہمیں صحت مند اور دن بھر تروتازہ رکھنے کے لئے اچھی نیند بے حد ضروری ہے۔ بھرپور نیند کے لئے کوئی یوگا کرتا ہے تو کوئی سکون آور ادویات کا سہارا لیتا ہے، لیکن ایک آسٹریلوی سائنسدان کا کہنا ہے کہ ازدواجی فرائض کی باقاعدگی سے ادائیگی بھرپور نیند کا سب سے بہترین نسخہ ہے۔
میل آں لائن کی رپورٹ کے مطابق ایپلٹن انسٹیٹیوٹ فار بہیویئرل سائنس، سی کیو یونیورسٹی کی سائنسدان ڈاکٹر مشیل لاسٹیلا کا کہنا ہے کہ ازدواجی فرائض کی ادائیگی ہمارے جسم کو پرسکون کردیتی ہے جس کے نتیجے میں بھرپور نیند آتی ہے، اور ازدواجی تعلق جتنا زیادہ اطمینان بخش ہوگا نیند بھی اتنی ہی اچھی آئے گی۔ ڈاکٹر مشیل کا کہناتھا کہ ان کی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ باقاعدگی سے ازدواجی فرائض ادا کرنے والے جوڑوں میں سے 60 فیصد اچھی اور پرسکون نیند سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ بہتر نیند کی وجہ سے نہ صرف ان کی عمومی صحت بہتر ہوجاتی ہے بلکہ وہ اچھی ازدواجی صحت کے مالک بھی بن جاتے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ازدواجی فرائض ادا کرنے والی خواتین نے اگلی صبح نیند کے معیار اور اطمینان میں اوسطاً 14 فیصد بہتری محسوس کی۔
اس سے پہلے آسٹریلیا میں ہی کئے گئے 1500 افراد کے ایک سروے میں معلوم ہوا کہ ان میں سے 16 فیصد اپنی نیند سے مطمئن نہیں تھے جبکہ 24 فیصد کا کہنا تھا کہ وہ نیند کی خرابی کی وجہ سے مسلسل تھکاوٹ اور بے چینی جیسی کیفیت محسوس کرتے ہیں۔ ان میں سے اکثر نیند کے لئے سکون آور ادویات کی جانب بھی مائل ہوجاتے ہیں، جو کہ بے خوابی کی اصل وجوہات کا علاج کرنے کی بجائے وقتی سکون فراہم کرتی ہیں، جس کا نتیجہ صحت کیلئے منفی ثابت ہوتا ہے۔ ڈاکٹر مشیل کا کہنا ہے کہ اس طرح کے مصنوعی سہاروں کی بجائے اگر ازدواجی فرائض جیسے قدرتی عمل پر زیادہ توجہ دی جائے تو نیند کے مسائل میں نمایاں بہترین دیکھنے میں آئے گی.
جنات کس حصے سے" انسانی جسم" میں داخل ہوتے ہیں ،جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے
دور حاضر میں بہت سے لوگ ایسے ہیں جو جنات کی حقیت پر یقین نہیں رکھتے۔لیکن جنات کی حقیقت سے انکار بھی نہیں کیا جا سکتا ۔قرآن کریم میں نہ صرف جنات کے بارےمیں ذکر کیا گیا کہ جنات کو آگ سے بنا یا گیا ہےبلکہ انسانوں کو جنات اور آسیب سے بچانے کے لیے تدابیر بھی بتا ئی گئیں ہیں ۔ کیونکہ اگر کوئی جن کسی انسان پر
عاشق ہو جائے تو انسان کو کسی اور کے قابل نہیں چھوڑتےاور ان سے جان چھڑانی بہت مشکل ہو جاتی ہے۔ماہرین کے مطابق انسان کے پورے جسم میں مسام موجود ہوتے ہیں جن ان کھلے مساموں سے انسانی جسے میں داخل ہو کر ان پر قابض ہو جاتے ہیں .جنات کی قابض ہونے کی علامات میں سر اور کندھوں کا بھاری ہونا ،اپنے اردگرد کسی غیر مرئی مخلوق کا محسوس ہونا ،الماری میں رکھے ہوئے کپڑوں کا خود بخود کٹ اور پھٹ جانا ،اپنے گرد خوشبو یا بدبو کا محسوس ہونا شامل ہیں ۔
0 Comments